4 جون 2015 - 23:09
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ایران کی رکنیت سے متفق ہیں

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اپنی تنظیم میں ایران کو دائمی رکنیت دینے سے اتفاق رکھتے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو بھی اس تنظیم میں مستقل رکنیت دی جائے-
سرگئی لاوروف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام ممالک اس بات پر راضی ہیں کہ ایران کی پوزیشن مبصر ملک سے بڑھا کر دائمی رکنیت میں تبدیل کردی جائے-
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دو ہزار پانچ سے شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصر کی حیثیت سے فعال ادا کر رہا ہے- اس تنظیم کے رکن ملکوں نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے حتمی ایٹمی معاہدے کے بعد ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم میں دائمی رکنیت دی جائے-

.......

/169